اسمبلی انتخابات2018:تلنگانہ کی 119سیٹوں پرووٹنگ جاری

telangana
آج راجستھان کی 199سیٹیں اورتلنگانہ کی 119سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش ، میزورم اورچھتیس گڑھ میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹ جمعہ کوصبح 7بجے شروع ہوگئی۔ریاست کی 119اسمبلی سیٹوں پرالیکشن لڑہے امیدواروں کی قسمت آج ای وی ایم میں قید ہوگی۔آپ کوبتادیں کہ تلنگانہ میں نکسل متاثرہ 13سیٹوں پرشام 4بجے اورباقی سیٹوں پر شام 5بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔خیال رہے کہ راجستھان ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اورمیزورم کے ساتھ ہی تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی 11دسمبرکوہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *