تلنگانہ اسمبلی انتخابات:اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی جوالہ گٹہ برہم ،جانیں کیوں

Jwala-Gutta
ہندوستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی جوالہ گٹہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ نہیں کرپائیں۔دراصل حیدرآبادمیں فہرست رائے دہندگان میں ان کا نام غائب ملا۔جوالہ گٹہ نے ٹویٹرکے ذریعے اپنی ناراضگی بھی ظاہرکی ہے۔گٹہ نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ان کا نام ووٹرلسٹ میں نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ پھر کس طرح انتخابات کے منصفانہ ہونے کی امید کی جاسکتی ہے جب میرانام ہی ووٹنگ لسٹ سے غائب ہے۔
ایک ویڈیوٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’کئی لوگ مجھ سے سوال پوچھ رہے کہ آپ نے اپنانام پہلے رجسٹرکیوں نہیں کرایاتھا یاپہلے چیک کیوں نہیں کیاتھا؟ ایسے سبھی لوگوں کو میرا جواب یہ ہے کہ میں نے اپنا نام چیک کیاتھا ۔اس کے بعد ہی میں ووٹ ڈالنے کیلئے گئی جہاں مجھے اپنا نام ووٹنگ لسٹ سے غائب ملا۔میرے والد اوربہن کانام نہیں تھا کیونکہ وہ رجسٹر ہی نہیں کرپائے تھے۔میراسوال ہے کہ نام ووٹرس لسٹ سے ڈیلیٹ کیوں کئے جارہے ہیں۔ میں یہاں گذشتہ بارہ سال سے رہ رہی ہوں۔اگرایساہورہاہے تو ہمیں اس کی جانکاری دی جانی چاہئے۔ چارلوگوں کے خاندان میں سے صرف میری ماں ہی ووٹ دے پائیں۔جولوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ایساکسی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کیلئے کررہی ہوں تومیں ایسا بالکل نہیں کرنے جارہی‘‘۔آپ کوبتادیں کہ آج تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2018کے لئے کل 119سیٹوں پرووٹ ہورہی ہے۔بہرکیف فہرست رائے دہندگان میں نام نہ ہونے پر بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی جوالہ گٹہ نے برہمی کا اظہار کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *