بایوپک فلم بنارہے ہیں سنی دیول

sunny
بالی ووڈ میں آج کل بایوپک فلمیں بنانے کا ٹرینڈ ہے۔کھلاڑیوں کے علاوہ اداکاروں کی زندگی پر بھی بایوپک فلمیں بن رہی ہیں، جس میں سب سے پہلے بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کا نام قابل ذکرہے۔ویسے گذشتہ پانچ سالوں میں بالی ووڈ میں کئی بایوپک بنی ہیں۔اب جلد ہی بالی ووڈ کے سینئرمشہوراداکاردھرمیندر کی بایوپک بڑے پردے پردیکھنے کوملے گی۔آپ کوبتادیں کہ دھرمیندرکی بایوپک خود ان کے بیٹے سنی دیول بنائیں گے۔
سنی دیول کا کہناہے کہ ان کے والد،سینئراداکاردھرمیندر کی زندگی پرمبنی ایک کتاب اورایک فلم پرکام چل رہاہے۔ اس میں ان کے بچپن سے لیکر ان کے کامیاب ہیروبننے کے سفرکودکھایا جائے گا۔سنی نے کہاکہ ’پاپا کی زندگی پرمبنی ایک کتاب اورایک فلم پرکام چل رہاہے۔انہیں فلموں کی چھوٹی سے چھوٹی بات، اپنی زندگی میں جن لوگوں سے وہ ملے اورفلم اسٹار بننے کیلئے ممبئی آنے سے پہلے پنجاب میں انہوں نے جوزندگی گزاری، وہ سب یاد ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ ان کی اب تک کی زندگی پرفلم بنانے کیلئے ایک ٹیم ان سے اوران سے جڑے لوگوں سے بات کررہی ہیں۔‘‘ٹیم میں رائٹر، کیمرہ حملہ اوردیگرٹیکنیشین شامل ہیں۔ابھی تک فلم کے پورا ہونے کی کوئی ڈیڈلائٹ طے نہیں کی گئی ہیں لیکن سنی دیول نے بمبے ٹائمس کوبتایاکہ وہ جلد سے جلد پوراکرنا چاہتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *