گوتم گمبھیرکیلئے کنگ خان کاخاص پیغام

SRK-GG
انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل ) میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس(کے کے آر) کے ساتھ گوتم گمبھیرکا سفرکافی شانداررہاہے۔ گوتم گمبھیرکی کپتانی میں ’کے کے آر‘ نے دوبارآئی پی ایل خطاب اپنے نام کیاہے۔آپ کوبتادیں کہ گذشتہ روزیعنی منگل کوگوتم گمبھیرنے کرکٹ کے سبھی فورمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔گمبھیرکے ریٹائرمنٹ اعلان کے بعد بالی ووڈ اداکار اورکولکاتہ نائٹ رائڈرس کے کوآنر شاہ رخان نے گوتم گمبھیر کیلئے جذباتی پیغام ٹویٹ کیاہے۔
شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹرہنڈل پرلکھاہے کہ ’’ میرے کپتان گوتم گمبھیر آپ کے پیاراورلیڈرشپ کیلئے شکریہ ۔آپ بہت خاص ہیں اوراللہ آپ کوہمیشہ خوش رکھے اورآپ کوتھوڑا اورمسکرانا چاہئے‘‘۔آپ کوبتادیں کہ گمبھیرکی کپتانی میں کے کے آر نے 2012اور2014میں آئی پی ایل خطاب جیتاتھا۔آئی پی ایل 2018میں گمبھیرنے کے کے آرکا دامن چھوڑدیاتھا اوروہ دہلی ڈےئرڈیولس میں شامل ہوگئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *