پٹنہ یونیورسٹی طلبا یونین الیکشن :جے ڈی یوکے موہت پرکاش بنے صدر

PU
پٹنہ یونیورسٹی طلبا یونین الیکشن کے نتائج آگئے ہیں۔طلبا یونین کے بدھ کے انتخابات کے بعد جمعرات کو صبح ووٹوں کی گنتی کے نتائج آئے ہیں۔پٹنہ یونیورسٹی طلبا یونین کے الیکشن میں حکمراں جے ڈی یو اور بی جے پی کے طلبہ تنظیموں کے درمیان اہم مقابلہ ہوا۔ جے ڈی یوکے موہت پرکاش نے صدرعہدہ پرجیت حاصل کی ہے۔وہیں نائب صدرکاعہدہ اے بی وی پی کے کھاتہ میں گیاہے۔اے بی وی پی کی انجنا سنگھ نے جیت حاصل کی ہے۔اے بی وی پی کے پی منی کانت منی جنرل سکریٹری اور راجہ روی جوائنٹ سکریٹری عہدے پرجیت حاصل کی ہے۔وہیں جے ڈی یوکے کمارستیم خزانچی عہدہ پرجیت حاصل کی ہے۔
اس انتخاب میں بائیں پارٹی، آر جے ڈی اسٹوڈنٹ اورجن ادھیکاری اسٹوڈنٹ کونسل کا ایک بھی امیدوار مرکزی پینل میں نہیں آیا۔ موہت پرکاش اے بی وی پی کے ابھینو کمار کو 1000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے کر صدر بنے ہیں۔ موہت نے جیت کا کریڈٹ وزیر اعلی نتیش کمار کے اچھے کاموں اور نائب صدر پرشانت کشور کو دیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *