جے این یوریلی میں رامندرکے نعرے لگائے گئے 

rally-in-jnu
قومی راجدھانی دہلی میں واقع جواہرلال نہرویونیورسٹی(جے این یو) احاطے میں ریلی نکالی گئی۔’سوگندھ رام کی کھاتے ہیں، ہم مندربنائیں گے‘ کے نعرے کے ساتھ بدھ کوصبح جے این یوکیمپس کے اندرایک ریلی انٹری کی۔سیکورٹی کا کہناہے کہ اسے لیکرانہیں کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔بتایاجارہاہے کہ بدھ کی صبح 9سے 10بجے کے بیچ کیمپس میں ریلی اندرپہنچی تھی، جس میں ایک ٹرک ، پانچ کاریں اور15سے 20بائیکس شامل تھیں۔سبھی کے ہاتھ میں بھگوارنگ کے جھنڈے تھے اوروہ نعرے لگارہے تھے۔
جے این یوطلبایونین نے اس کے خلاف شکایت دی ہے۔ انکا کہناہے کہ جس سیکورٹی کا بجٹ پچھلے دوسال میں 89فیصداضافہ ہواہے اور17کروڑ کاخرچ کیا جارہاہے، جس میں سے بڑا حصہ پرائیویٹ ایجنسی کودیاجاتاہے۔ باوجود اس کے فرقہ وارانہ نعرے لگاکرہنگامہ کرنے والی ریلی کو اندرگھسنے دیاگیا۔سیکورٹی آفس کے باہرطلبا نے دیرشام مظاہرہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق، جے این یوایس یو کے صدراین سائی بالاجی نے اسے لیکر وائس چانسلر ایم جگدیش کمارشکایت دی ہے۔بالاجی کا کہناہے کہ اس ریلی نے جے این یو میں سیکورٹی انتظام کوخطرے میں ڈالاہے۔کیمپس کے اندرقریب15ہزارلوگ رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گارڈز نے بتایاکہ ان لوگوں کوروکاگیا مگروہ ہلّا کرکے اوردھکامارکر اندرگھس گئے۔یہ حیرت کی بات ہے کہ سیکورٹی کی طرف سے پولس کوکوئی خبرنہیں دی گئی۔انہوں نے خود پولس اسٹیشن جاکر اس کی جانکاری دی۔بالاجی کا کہنا ہے کہ جے این یوسیکورٹی انچارج کاکہناہے کہ انہیں اس کی جانکاری نہیں ہے، جوحیرت کی بات ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *