فیک نیوز پرلگام کسنے کی تیاری 

Share Article


سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والی افواہوں اور فیک نیوز پر لگام لگانے کے مقصد سے 2011 میں جاری قوانین کی جگہ پر انفارمیشن ٹکنالوجی (انٹرمیڈیٹ اداروں کے لئے ہدایات) اصول 2018 کے مسودے پر عام لوگوں سے رائے مانگی گئی ہے۔
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ 2011 میں نوٹیفائیڈ قوانین کی جگہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیٹ اداروں کے لئے ہدایات) اصول، 2018 کا مسودہ تیار کیا گیاہے۔ مختلف وزارتوں کے درمیان اور اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم / فیس بک، گوگل،ٹوئٹر، یاہو، واٹس ایپ اور انٹرمیڈیٹ اداروں کی نمائندگی کرنے والی دیگر ایسوسی ایشنز۔مثلاًآئی اے ایم اے آئی، سی او اے آئی اور آئی ایس پی اے آئی جیسے پیغام رسانی والے پلیٹ فارمز سمیت دیگر شراکت داروں کی رائے کی بنیاد پر اس مسودے کو تیار کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *