فلم ’کیدارناتھ‘ کی نمائش پرلگ سکتی ہے پابندی ،جانیں کیوں

kedarnath-film
بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’کیدارناتھ‘ مصیبت میں پھنستی جاری رہی ہیں۔دراصل، ’کیدارناتھ‘ کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی اورجمعرات کواس معاملے پرسماعت ہوگی۔عرضی دہندہ کا مطالبہ کیاہے کہ سی بی ایف سی پھرسے فلم کی سینسرسرٹیفکیشن پرجائزہ لے ۔کیونکہ مذہبی مقامات پر محبت کی کہانی کا بننا لاکھوں مذہبی جذبات کو مجروح کر سکتا ہے۔
عرضی وکیل رمیش چندر مشرا اوروکیل ترپاٹھی نے دائرکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، حال ہی میں سینسربورڈ نے فلم کوہری جھنڈی دی ہے۔ فلم کے دوسین کاٹے گئے ہیں ،حالانکہ کونسے سین کٹ ہوئے ہیں اس کے بارے میں ابھی کوئی جانکاری نہیں ہے۔آپ کوبتادیں کہ بالی اداکارسیف علی خان اوراداکارہ امرتاسنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی یہ بالی ووڈ ڈیبیوفلم ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *