افسران کے سینے پر چڑھ کر کام کرائیں گے : ستیہ دیو


اترپردیش کابینی وزیر ستیہ دیو پچوری نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے اترپریش میں کھلبلی مچا دی ہے۔وہ ایک کانفرنس میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے بلند شہر میں ہوئے حالیہ فساد جس میں ایک پولیس آفیسر کی جان چلی گئی، پر بولتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں 22 کروڑ کی آبادی ہے ،یہ ایک بڑی ریاست ہے، اتنی بڑی ریاست میں ایسے ایک د و واقعات ہو ہی جاتے ہیں۔حالانکہ بعد میں انہوں نے اس واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کیا ۔

 

ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے سرکاری افسروں کے بارے میں بھی غیر ذمہ دارانہ جملہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افسران کے سینے پر چڑھ کر کام کرائیں گے ۔جس وقت وہ بول رہے تھے تو وہاں پر ڈپٹی کمشنر صنعت سری ناتھ پاسوان موجود تھے۔ اس بیان سے ان میں بے چینی محسوس کی گئی مگر انہوں نے برجستہ اختلاف کرنے کے بجائے یہ کہہ کر بات آگے بڑھا دی کہ حاضری کے لئے دفتروں میں بایو میٹرک سسٹم کی سہولت ہورہی ہے ، افسروں کو کام کرنے والا بنائیں گے ،کام چور نہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *