2019عام انتخابات سے پہلے بی جے پی کوبڑا جھٹکا

savitribai-phule
2019عام انتخابات سے پہلے بی جے پی کوایک بڑا جھٹکالگاہے۔اترپردیش کے بہرائچ سے رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے۔ اے این آئی کے مطابق، ساوتری بائی پھولے نے کہاہے کہ پارٹی سماج میں تقسیم کرنے کرنے کوشش کررہی ہے۔ آپ کوبتادیں کہ ساوتری بائی پھولے کئی بارپارٹی لائن سے ہٹ کربیان دے چکی ہیں۔اس کے علاوہ بگاہے بگاہے دلتوں کانام لیکر یوگی سرکارپربھی حملہ بولتی رہتی ہیں۔ساوتری بائی پھولے کئی معاملوں کولیکر بی جے پی سے ناراض چل رہی تھیں۔ساوتری بائی نے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی بی جے پی ایک بارپھرحملہ بولا ۔انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی سماج میں تقسیم کی سازش کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *