اے ایم یو:طلبا و طالبات کیلئے ماڈل مشترکہ قومی کانفرنس کا اہتمام

Model-United-Nations-Confer
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول کے زیرِ اہتمام پہلی بار طلبہ و طالبات کے لئے ماڈل مشترکہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کاؤنسل دونوں کو شامل کیا گیا۔پروگرام میں اے ایم یو کے اسکولوں سمیت او ایل ایف اسکول کے طلبہ نے بھی حصہ لیا۔ ہر اسکول نے دنیا کے دو ممالک کی نمائندگی کی۔ ماڈل مشترکہ قومی کانفرنس میں عالمی دہشت گردی اور مہاجرین کا بحران، تحفظ اور ان کی باز آبادکاری پر گفتگو ہوئی۔دن بھر چلی اس کانفرنس کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے کیا جبکہ صدارت اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر اصفر علی خاں نے کی۔
پرو وائس چانسلرپروفیسر ۔ ایم ایچ بیگ نے اس قسم کے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی
اسکول کے پرنسپل ایس ایم مصطفےٰ نے مہمانان کا خیر مقدم کیا اور کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی شخصیت سازی کے لئے پہلی بارماڈل مشترکہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جنرل اسمبلی سیشن کی صدارت طالب علم اکرم ایچ خاں نے کی۔ جنرل اسمبلی کے ججوں میں ڈاکٹر وبھا شرما، ڈاکٹر فائزہ عباسی اور ڈاکٹر انور شہزاد شامل تھے۔
سیکیورٹی کاؤنسل کا سیشن اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے ججوں میں ڈاکٹر شیریں شروانی، ڈاکٹر علی جعفر عابدی اور ڈاکٹر فیصل حسن شامل تھے۔رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے سیکیورٹی کاؤنسل کی فاتح ٹیم کو انعامات سے سرفراز کرتے ہوئے پرنسپل ایس ایم مصطفےٰ کی کاوشوں کو سراہا اور کانفرنس کے ڈسپلن پر زور دیا۔ سیکیورٹی کاؤنسل کے دیگر انعامات اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کے معاون ڈائرکٹر پروفیسر عابد علی خاں اور اسکول کے وائس پرنسپل حبیب احمد نے تقسیم کئے۔
مکمل انعامات زمرے میں سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول نے ناروے اور چین کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلا و تیسرا انعام حاصل کیا جبکہ سینئر سیکنڈری اسکول گرلس کی ٹیم نے روس کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسرا انعام حاصل کیا۔اس کے علاوہ ایس ٹی ایس اسکول( تھائی لینڈ) اے ایم یو گرلس اسکول( جاپان) اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول( جاپان و سومالیہ) اے ایم یو سٹی اسکول ( افغانستان)،اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول بوائز(آسٹریلیا) اور اے بی کے ہائی اسکول ( گرلس نے ہنگری ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے۔کانفرنس کا انعقاد ایوینٹ انچارج ڈاکٹرسید فیض زیدی، غفران احمد اور محترمہ زینب ارجمند وسیم کی رہنمائی میں کیا گیا۔ ایوینٹ کو آرڈینیٹر محمد حسن اللہ خاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *