مولانا اسرار الحق قاسمی کا انتقال اے ایم یوکیلئے ناقابلِ تلافی نقصان : وائس چانسلر 

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ممتاز اسلامی دانشور، رکن پارلیامنٹ اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے رکن مولانا اسرار الحق قاسمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لئے بھی ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا قاسمی ہمیشہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مفادات کے تئیں بیدار رہتے تھے اورانہوں نے بہار کے کشن گنج میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سینٹر کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا قاسمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ترقی کے تئیں پُر عزم تھے۔پروفیسر منصور نے مولانا قاسمی کے پسماندگان کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی برادری ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کرتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *