ہندوستان بنام آسٹریلیا: پجارا کی شاندارسنچری،جانیں اسکور

pujara
ہندوستان اورآسٹریلیا کے بیچ جاری چارمیچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیاہے۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے اس میچ پہلے دن چتیشور پجارا ہندوستانی ٹیم کیلئے ہیروثابت ہوئے اور123رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔دن کی آخری گیندپر123رن بناکرآؤٹ ہوگئے۔پجارا 246 گیندوں پر7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 123 رن بناکرآوٹ ہوئے۔آپ کوبتادیں کہ یہ ان کی آسٹریلیا میں پہلی اورکل 16 ویں سنچری ہے۔پجارا نے 123رنوں کی پاری کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 5000رن بھی پورے کئے۔
ہندوستان نے 87.5اوور میں 9وکٹ پر250رن بنائے۔حالانکہ ایک وقت 86 رن پرپانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ مسلسل وکٹ گرنے کے درمیان چتیشور پجارا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اورایڈیلیڈ کے مشکل حالات میں سنچری لگادی۔پجارا نے آخری اووروں تک تیزی رن بنائے اورپندوستان کو250رنوں تک پہنچایا۔ پجارا کے علاوہ روہت شرما نے 37، رشبھ پنت اورآراشون نے 25۔25 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے محض تین رن بنائے۔ایک طرف سے جہاں وکٹ گرتے جارہے تھے ، وہیں پجارا نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 250رنوں تک پہنچایا۔محمدسمیع 6بناکرناٹ آؤٹ لوٹے، جبکہ جسپریت بمراہ کواب جمعہ کوبلے بازی کا موقع ملے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *