نومولود سے ملاقات کیسے کریں 

Share Article


جب آپ کسی کے گھر یا اسپتال میں نومولود سے ملنے جائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ بچے کی پیدائش کی خبر سنتے ہی فوری طور پر ملنے کے لئے نہ بھاگنے لگیں بلکہ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔ایسا اس لئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا ملنا بچے کے لئے زحمت کا سبب بن جائے ۔
ملنے کے لئے جاتے ہوئے پرفیوم اور سگریٹ کے استعمال سے پرہیز کریں یا پھر کوئی بھی ایسی چیز جس میں تیز یا خاص قسم کی بو ہو۔اگر آپ ننھے بچے کی تصویر لینا چاہتے ہیں تو بغیر فلیش کے تصویر لیں۔اگر موبائل سے فوٹو لے رہے ہیں تو موبائل کی لائٹ کو بچے کی آنکھوں پر نہ پڑنے دیں۔بچہ زیادہ وقت سونے میں گزارتا ہے۔ لہٰذا وہاں دھیمی آواز میں باتیں کریں،دھمک کے ساتھ چلنے سے بھی پرہیز کریں۔بچے کو پیارکرنے کے لئے بسترے سے نہ اٹھائیں،خاص طور پر چومنے سے پرہیز کریں،ایسی صورت میں انفیکشن کا ڈر رہتا ہے۔تھوڑی دیر رکنے کے بعد واپس آجائیں تاکہ بچے کے ساتھ زچے کو زحمت نہ اٹھانی پڑے،زیادہ دیر تک رکنا بسااوقت زچے کے آرام میں خلل ڈالتا ہے۔ اگر آپ کسی طرح کی بیماری میں مبتلا ہیں ،خاص طور پر متعدی امراض میں تو پھر بچے سے ملنے کو ملتوی کردیں۔کیونکہ چھوٹے بچے پر معمولی جراثیم کے اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں،جب صحت مند ہوجائیں تو پھر بچے سے ملیں اور خوشیاں منائیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *