فلم ’کیدارناتھ‘ ریلیزہوگئی،جانیں فلم کے بارے میں

sara-ali-sushant-singh
ابھشیک کپورکی ہدایت میں بنی فلم ’کیدارناتھ‘ ریلیزہوگئی ہے۔اس فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت اورسارہ علی خان مرکزی کردارمیں ہیں۔ اس فلم کے ذریعے سارہ علی خان بالی ووڈ میں ڈیبیوکررہی ہیں۔فلم کی کہانی شروع ہوتی ہے ایک پجاری بیٹی (سارہ علی خان) سے جوایک مسلمان پٹھو (سوشانت سنگھ راجپوت) سے پیارکربیٹھتی ہیں۔شروعات میں نارمل لواسٹوری دکھائی جاتی ہے کہ پہلے لڑکی اورلڑکے کوپیارہوجاتاہے اورپھردونوں کے الگ الگ دھرم کی وجہ سے ان کوالگ کیاجاتاہے، لیکن فلم کا کلائمیکس اس فلم میں جان ڈال دیتاہے۔وی ایف ایس گرافکس کی مددسے کیدارناتھ میں مچی تباہی کوبیحددلچسپ طریقے سے دکھاگیاہے۔
فلم کی کہانی اتراکھنڈ کے سیلاب کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے۔فلم ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں سال 2013 میں آئی قدرتی آفت پر مبنی ہے۔ اس ناگہانی آفت میں بڑے پیمانے پر ہندو عقیدتمندوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔اسکے علاوہ فلم میں ہندو لڑکی (مکّو، سارہ علی خان) کی محبت ایک مسلم لڑکے (پٹھو،سوشانت راجپوت) سے دکھائی گئی ہے۔
سارہ علی خان نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیوکے مطابق بہترین ایکٹنگ کی ہے۔ جس سین میں وہ ہوتی ہیں، اس سین میں پوری جان ڈال دیتی ہیں۔ سارہ نے اپنی ایکٹنگ سے بتادیاہے کہ وہ جتنی خوبصورت ہیں اتنی ہی اچھی ایکٹربھی ہیں۔جس طریقے سے و ہ کیمرے کوفیس کررہی تھیں ایسالگ ہی نہیں رہاتھا کہ ان کی پہلی فلم ہے۔ وہیں سوشانت سنگھ کی بات کریں توانہوں نے بھی فلم میں اچھا کام کیاہے۔سوشانت کی محنت فلم میں صاف دکھی، لیکن سوشانت اس سے پہلے فلم ’ایم ایس دھونی‘ میں اتنی کمال کی ایکٹنگ کرچکے ہیں ۔بہرکیف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت مسلمان قلی اور سارا علی خان ہندو لڑکی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *