بی جے پی کی رتھ یاتراپرروک،امیت شاہ کا ممتابنرجی پرحملہ

amit-shah
بی جے پی لوک سبھا انتخابات کی تیاری اور تنظیم کی توسیع کے تعلق سے آج رتھ یاتراشروع کرنے والی تھی لیکن عدالت نے نظم ونسق کے مدنظر اس پر روک لگادی ہے۔بی جے پی کی آج یعنی جمعہ سے شروع ہونے والی رتھ یاتراپر مغربی بنگال سرکارکے بعد کولکاتہ ہائی کورٹ نے بھی روک لگادی ہے۔ رتھ یاترا کی منظوری سرکاراورکورٹ کے ذریعے نہیں ملنے کے بعد بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے پریس کانفرنس کرکے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پرحملہ بولتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی سے ڈرگئی ہیں۔
امیت شاہ نے کہاکہ ممتابنرجی کوجتنازورلگانا ہے لگالیں، ہم رتھ یاترا تونکال کررہیں گے اوراس کیلئے اینٹ سے اینٹ سے بجادیں گے۔ انہو ں نے الزام لگایاکہ بنگال میں مافیاؤں کا راج ہوگیاہے۔انھوں نے زوردیکر کہاکہ بی جے پی کی رتھ یاترا کو ملتوی کیاگیا ہے اور مناسب وقت پر ریاست میں تینوں تینوں جگہوں سے اسکی شروعات کی جائیگی ۔شاہ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ پارٹی کی رتھ یاترا پر روک کی لڑائی عدالت میں لڑی جائے گی لیکن وہ کل پارٹی کے کولکاتہ میں ہونے والے کارکنوں کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔آپ کوبتادیں کہ بی جے پی صدر امیت شاہ خودجمعہ کوکوچ بہارسے رتھ یاترا کوہری جھنڈی دکھانے والے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *