یوگی آدتیہ ناتھ کواکبرالدین اویسی کا کراراجواب

Share Article
akbaruddin-owaisi
تلنگانہ میں انتخابی مہم حصہ لینے پہنچے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اتوارکوآل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین کے خلاف دئیے گئے بیان کے بعد ریاست کی سیاست گرماگئی ہے۔یوگی کے بیان پراسدالدین اویسی کے بعد اب ان کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی نے بھی کراراجواب دیاہے۔اکبرالدین اویسی نے کہاکہ ہماری 100پیڑھیاں ہندوستان میں رہیں گی۔ہم آپ سے لڑیں گے اورشکست دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ یوگی کے پاس انہیں پاکستان بھیجنے کی طاقت نہیں ہے۔
آپ کوبتادیں کہ اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاتھاکہ اگرریاست میں بی جے پی اقتدارمیں آئی تونظام کی طرح ہی اسدالدین اویسی اوراکبرالدین اویسی کوحیدرآباد چھوڑکربھاگنا پڑے گا۔یوگی کے اس بیان پراکبرالدین اویسی نے اتوارکوریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’یوگی آپ کے پاس ہمیں پاکستان بھیجنے کی طاقت وصلاحیت نہیں ہے۔ہم یہاں پررہتے ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ہم وجے مالیا، میہول چوکسی یا نیرومودی کی طرح نہیں ہیں جولندن بھاگ گئے‘‘۔انہو ں نے کہاکہ ’’ہم خواجہ اجمیری، تاج محل ، قطب مینار، چارمینار، جامع مسجد اورمکہ مسجد کی دھرتی کوچھوڑکرنہیں جارہے ہیں۔ہم آپ سے لڑیں گے اورشکست دیں گے۔‘‘
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پرپلٹوارکرتے ہوئے انہیں تاریخ میں زیرو بتایاہے۔اسدالدین اویسی نے ایک ریلی میں یوگی آدتیہ ناتھ کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ توتاریخ توجانتے نہیں، ہسٹری میں زیروہیں۔ نظام حیدرآبادچھوڑکر نہیں گئے،ان کوریاستی سربراہ بنایاگیاتھا۔اویسی نے کہاکہ چین سے جنگ ہوئی تویہی نظام نے اپنا سونا بیچ دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *