معمر شخص ایک مہینے سے کررہاتھا نابالغ لڑکی کاریپ ،ملزم گرفتار

Share Article
general-photo
ہماچل پردیش میں نابالغ لڑکی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیاہے۔ہماچل پردیش کے کولوضلع کے آنی سب ڈویژن میں تھانہ علاقہ میں ایک شخص نے 13سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک ماہ تک ریپ کرتارہا۔پولس کے مطابق، ملز شخص 13سالہ نابالغ لڑکی کوگھرپرکام کرنے کیلئے بلاتاتھااوراس کا ریپ کرتاتھا۔47سالہ ملزم شخص کسی کواس بات کی جانکاری دینے پرجان سے مارنے کی دھمکی دیتاتھا۔متاثرہ لڑکی نے ایک ماہ تک ظلم سہنے کے بعد اپنی خالہ کو آپ بیتی بتائی ، جس کے بعد خالہ نے آنی تھانہ میں اس شخص کے خلاف معاملہ درج کروایا۔
اس کے بعد پولس نے ملزم شخص کوگرفتارکرلیا اورا س کے خلاف پاکسوایکٹ، آئی پی سی کی دفعہ 376,506کے تحت معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ۔بتایاجارہاہے کہ شکایت ملنے کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے گذشتہ ملزم شخص کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو کورٹ نے دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *