شرمسار: 5سال کی بچی کی عصمت دری،ملزم گرفتار

Rape-of-minor
دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر 5گجھوڑ میں ایک 5سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔لوگوں نے ملزم کوپکڑکرپولس کے حوالے کردیا۔دراصل اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے سیکٹر 53 میں جمعرات کی شام ایک چار سالہ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔پڑوس میں رہنے والا رنجیت نامی شخص اسے کھلانے کے بہانے اپنے ساتھ جھوپڑی میں لے گیا اور وہاں اس کی عصمت دری کرکے فرار ہوگیا۔
ایس ایچ اوپنکج پنت نے بتایاکہ بچی اپنے خاندان کے ساتھ جھگوڑمیں جھگی میں رہتی ہے۔اس کے والد مزدوری کرتے ہیں۔ پاس کے ہی کمرے میں کانپورکارہنے والا رنجیت (23)بھی رہتاہے۔رنجیت رنگائی پوتائی کا کام کرتاہے۔جمعرات کو مزدورکی پانچ سالہ بیٹی گھرکے باہرکھیل رہی تھی۔اس دوران رنجیت بہلاپھسلاکر کرشن ہوٹل کے پیچھے خالی دکان میں لے گیا۔الزام ہے کہ اس کے ساتھ ریپ کیا۔بچی کے رونے کی آوازسن کر مقامی لوگ وہاں پہنچے ۔لوگوں کودیکھ ملز م موقع سے بھاگنے لگا۔اس دوران مقامی لوگوں نے ملزم کوپکڑکر پٹائی کی۔بہرکیف ملزم کوحراست میں لے لیاگیاہے ۔اہل خانہ کی شکایت پرپاکسوایکٹ وریپ سمیت مختلف دفعات کے معاملہ درج کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *