یوگی سرکارکابڑافیصلہ،الہ آبادکے بعد اب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدلاگیا

Ekana-Stadium
آج منگل یعنی 6نومبرکوقریب 24سال بعداترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہونے جارہاہے ۔لیکن اس سے پہلے ریاست میں سیاست تیزہوگئی ہے۔ دراصل، جس ’اکانااسٹیڈیم‘ میں میچ ہونے والا ہے اس کا نام بدل دیاگیاہے۔یوگی سرکار نے نے 5نومبر2018کوراتوں رات ’اکانااسٹیڈیم ‘ کا نام بدل کر ’’بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ‘‘ رکھ دیاہے۔
stadium_110518083845
اب آج یہ میچ ’بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم‘ میں کھیلاجائے گا۔ ہندوستان اورویسٹ انڈیزکے بیچ ٹی 20میچ سے قبل یہ یوگی سرکارنے یہ فیصلہ لیاہے۔اس نئے نام کو اترپردیش کے گورنر رام نائک نے بھی منظوری دے دی ہے۔ بتادیں کہ اسی سال 16اگست کواٹل بہاری واجپئی کا انتقال ہوگیاتھا۔خیال رہے کہ ابھی حال میں یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آبادکا نام بدل کر پریاگ راج کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *