نام تبدیلی:’الہ آباد کوپریاگ راج اورفیض آبادکوایودھیا‘کرنے کے فیصلے پریوگی کابینہ کی مہر

اترپردیش کابینہ کی آج منگل کوہوئی میٹنگ میں فیض آبادڈویژن(منڈل) کا نام بدل کر ایودھیا ڈویژن اور الہ آبادڈویژن کا نام بدل کر پریاگ راج ڈویژن کئے جانے کے فیصلے پرمہرلگادی گئی۔کابینہ نے ڈویژن کے ساتھ ضلعوں کا نام بھی بدلاہے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کوہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کابینی وزیر سریش کھنہ نے یہ جانکاری دی۔
سریش کھنہ نے بتایاکہ کابینہ نے الہ آباد ڈویژن کا نام پریاگ راج ڈویژن کئے جانے اورفیض آباد ڈویژن کا نام ایودھیا ڈویژن کئے جانے کے فیصلے پر مہرلگادی ۔کھنہ نے بتایاکہ پریاگ راج ڈویژن میں ،پریاگ راج ، کوشامبی، فتح پور اورپرتاپ گڑھ ضلعے شامل ہوں گے جبکہ ایودھیاڈویژن میں ایودھیا، امبیڈکرنگر ، بارہ بنکی، سلطان پور اورامیٹھی ضلعے شامل ہیں۔یہ سبھی ضلع پہلے بھی انہی ڈویژن میں شامل تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *