خاتون کی اجتماعی آبروریزی،پھردرندوں نے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالے ڈنڈا، موت

demo
جھارکھنڈ کے جامتاڑا ضلع جوخبرسامنے آئی ہے اسے سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔پولس کے مطابق، خاتون کے سابق شوہر سمیت تین وحشیوں نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پرپہلے اجتماعی آبروریزی کی اوراس کے بعد اس کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈنڈا ڈال دیا۔جس کے بعد خاتون کی موت ہوگئی۔
سب ڈویزن پولس آفیسر بی این سنگھ نے بتایاکہ خاتون کے سابق شوہرکو گرفتارکرلیاگیا اورباقی ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے۔پولس کے مطابق، بدھ کی رات کالی پوجا کے موقع پر خاتون تھیٹر گئی تھی۔وہاں سے خاتون کے سابق شوہر اوراس کے دوساتھیوں نے زبردستی اسے گاؤں کے ایک کھیت میں لیکرگئے، جونارائن پور پولس اسٹیشن کے تحت آتاہے۔
پولس نے بتایاکہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری کے بعد ان درندوں نے اس کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈنڈا ڈال دیا۔اگلی صبح درد سے کہراتی خاتون کی آواز سن کر گاؤں والوں نے اسے نارائن پورٹاؤن کے ایک اسپتال میں لیکرگئے۔وہاں سے جامتاڑا صدراسپتال بھیجاگیا۔لیکن وہاں پرڈاکٹروں نے خاتون کومردہ قرار دے دیا۔مقامی لوگوں نے پولس کوبتایاکہ جب خاتون کوان لوگوں نے کھیت میں پایا تووہاں پر اس نے اپنے سابق شوہر اوراس کے دوساتھیوں کوگینگ ریپ کا قصوروار بتایا۔بہرکیف سابق شوہرنے اپنے دوساتھیوں کے ساتھ مل کر پہلے اجتماعی آبروریزی کی ۔اس کے بعد اس کے پرائیویٹ پارٹ میں لکڑی ڈالی اورپھرپیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔یہ معاملہ جامتاڑا کے نارائن پور تھانہ علاقہ کے ادے پورگاؤں میں پیش آیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *