’بھیاجی سپرہٹ‘ کا ختم ہواانتظار

bhaiyyaji-superhit
فلم ’بھیاجی سپرہٹ ‘ کا ناظرین کوطویل عرصے سے بے صبری سے جو انتظارتھاوہ اب ختم ہونے جارہا ہے۔ کیوں کہ بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم ’’بھیا جی سپرہٹ‘‘ 23نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ نیرج پاٹھک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بھیا جی سپرہٹ‘‘ تاخیر کا شکار ہو گئی تھی لیکن اب سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ یہ ایکشن اورکامیڈی فلم ہے۔’بھیاجی سپرہٹ‘ کوبنانے کی شروعات کافی سال پہلے تقریباً 2011میں ہوئی تھی۔ فلم کا فرسٹ لک بھی 2012 میں جاری کردیاگیاتھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر فلم کی نمائش پر تاخیر ہوتی چلی گئی۔بہرکیف اب جاکر تقریباً سات سال بعد یہ فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔
سنی دیول کی یہ فلم ایکشن اورکامیڈی سے لبریزہے۔سنی دیول کے مداحوں کو ان کے ماردھاراورایکشن والے امیج کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔لہٰذا سنی دیول کے مداحوں کوایک بارپھر ان کے ایکشن اورماردھاردیکھنے کوملے گا ۔امید ہے کہ ان کے فینس کیلئے یہ فلم بہترین ثابت ہوگی ۔فلم کی کاسٹ میں سنی دیول، پریتی زنٹا، ارشد وارثی، شریاس تلپڑے، امیشا پٹیل، سنجے مشرا، موکل دیو، پنکج ترپتھی اور دیگر شامل ہیں۔
فلموں میں پریتی زنٹا کی واپسی
بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ ڈمپل گرل پریتی زنٹاکا ہندی فلم انڈسٹری میں بہترین ہیروئینوں میں شمارہوتا ہے۔ انڈسٹری میں ان کا کریئربہت اچھارہا اورانہیں بالی ووڈ میں بہت زیادہ پیارملا۔فلم ’ دل سے‘ سے مقبول ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹانے فلموں سے دوری بناکربزنس (آئی پی ایل کرکٹ)کی طرف رخ کیا۔ انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل )کی فرنچائزکنگز الیون پنجاب کی مالکن اداکارہ پریتی زنٹا اس میدان میں بھی کامیاب رہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک اورنئی زندگی کی شروعات کی ۔یعنی امریکی فائنینشیل انالسٹ جین گوڈنف سے شادی کی۔اس اننگ میں بھی وہ کامیاب ہیں۔
Preity-Zinta
پہلے فلموں کی طرف سے بزنس کی طرف آنے اورا سکے بعد شادی کرنے سے ان کے مداحوں کولیکر لگ رہاتھا کہ وہ آئندہ کبھی فلموں میں کبھی واپسی نہیں کریں گی ۔لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔ وہ طویل عرصے کے بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ دراصل،بالی ووڈ کی بہترین ہیرئینوں میں سے ایک پریتی زنٹا نے طویل عرصے کے بعد فلم ’’بھیاجی سپرہٹ‘‘ سے بڑے پردے پرواپسی کی ہیں۔امریکی فائنینشیل انالسٹ جین گوڈنف کے ساتھ شادی کے بعد پریتی زنٹا کی یہ پہلی فلم ہے۔
جب ایک انٹرویومیں فلم ’’بھیاجی سپرہٹ‘‘ سے ایک طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پرواپسی اوریہ فلم منتخب کرنے کے بارے میں پوچھا گیا ،تب انہو ں نے بتایاکہ ’’وہ کہتے ہیں ناکہ لائف میں کوئی پلان نہیں بناؤ۔پلان بناؤ گے تواوپروالا ہنسے گا، کیونکہ چلتا اسی کا پلان ہے ‘‘۔انہو ں نے بتایاکہ میں نے طے کرلیاتھاکہ انڈین پریمیرلیگ( آئی پی ایل )میں آنے کے بعد میں فلموں میں کام نہیں کروں گی، لیکن بالی ووڈ اداکارسنی دیول سرنے مجھ سے کہاکہ پریتی زنٹا، ایک اسکرپٹ ہے؟ تومیں نے کہاکہ معاف کیجئے سنی سر، میں فلمیں چھوڑ چکی ہوں، لیکن انہوں نے کہاکہ ایک بارتوسن لو۔وہ میرے سینئرہیں، اپنے کریئرکی شروعات میں میں نے ان کے ساتھ دوفلمیں کی ہیں۔ انہو ں نے ہمیشہ میرے ساتھ اچھاسلوک کیا اور حسن مزاجی سے پیش آئے ورنہ جب آپ نیوکمرہوتے ہیں ، تو سب سے زیادہ لوگ آپ کوتنگ کرتے ہیں۔
پریتی زنٹانے آگے بتایاکہ جب میں نے اسٹوری سنی، توبہت فنی اسٹوری تھی۔بہت دیسی رول تھا۔ میں ہمیشہ سے ہندوستانی دیسی رول کرنا چاہتی تھی، لیکن کوئی مجھے دیسی رول نہیں دیتاتھا۔کہتے تھے کہ نہیں یار، پریتی تم ویسی لگتی نہیں ہو۔ یا تومجھے شہری رول ملتے تھے یا کچھ اور۔ جبکہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میں ایک دیسی رول کروں، اسلئے جب یہ رول ملا،تو میں نے سوچا کہ کرلیتی ہوں۔ اس سے قبل 2008میں فلم ’ہیروز‘ ، 2001میں ’فرض‘، 2003میں ’دی ہیرو:لو اسٹوری آف اے اسپے‘ میں سنی دیول اورپریتی زنٹا ساتھ کام کرچکے ہیں۔اب ان دونوں کی حالیہ فلم ’بھیاجی سپرہٹ ‘ ہے۔
بہرکیف پریتی زنٹا نے سال 2014میں آئی فلم ’’ہیپی انڈنگ‘‘ میں اسپیشل اپیئرنس دیا تھا اوران کی آخری فلم 2013میں آئی ’عشق ان پیرس‘ تھی۔انہو ں نے ایک بارمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاتھاکہ شادی کے بعد انہو ں نے فلموں میں کام نہیں کرنے کا فیصلہ کرلیاتھا ۔ حالانکہ ان کے شوہرزین گوڈنف نے انہیں فلموں میں واپسی کیلئے حوصلہ افزائی کی تھی۔جین گوڈنف جیسا شوہر پاکر پریتی زنٹا خودکوبیحد خوش قسمت مانتی ہیں۔
پھرایک ساتھ سنی دیول اورامیشاپٹیل
amisha-patel
’غدر:ایک پریم کتھا‘ جیسی سپرہٹ فلم دینی والی جوڑی سنی دیول اورامیشاپٹیل دوبارہ سلوراسکرین پر آئیں گے۔بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ایک طویل عرصے کے بعد اداکار سنی دیول کے ساتھ فلم’’ بھیاجی سپرہٹ‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ دونوں 2001میں ایک فلم ’’غدر: ایک پریم کتھا‘‘میں نظرآئے تھے۔فلم’ ’بھیاجی سپرہٹ ‘‘میں سنی دیول 17سال بعد امیشاپٹیل کے ساتھ نظرآئے۔دونوں نے ’غدر:ایک پریم کتھا ‘ میں رومانس کرتے نظرآئے تھے۔دونوں کی جوڑی کوفلم غدرایک پریم کتھا میں ناظرین نے پسندکیا تھا۔ اس کے علاوہ فلم ’تیسری آنکھ: دی ہڈن کیمرہ ‘میں دونوں نظرآچکے ہیں۔
ویسے پریتی زینٹا کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول سے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب وہ ان کے بہت زیادہ پسندیدہ اداکار ہیں۔ایک انٹرویو میں پریتی زینٹا نے بتایاکہ وہ فلم انڈسٹری سے زیادہ لمبے عرصے تو دورنہیں رہی لیکن ایک بار پھرواپس آکرانہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے تو انہیں سنی دیول کے والد سینئراداکاردھرمیندر کی پوری فیملی بہت پسند ہیں۔درحقیقت وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔انہو ں نے سنی دیول کے حوالے سے انٹرویومیں بتایاتھا کہ وہ ان سے پہلے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب ان کے ساتھ کام کرنے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ کام کو آسان بناتے ہیں، ایسا اسلئے ہے کہ سنی دیول ایک اچھے اداکارہونے کے علاوہ ایک ہدایت کاربھی ہیں اورکسی اداکارکی مشکلات اوراسے درپیش صورت حال کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
بہرکیف ’بھائی جی سپر ہٹ‘ ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے، جس میں پریتی زنٹا سپنا دوبے کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔فلم میں گینگسٹر کا کردار اداکار سنی دیول ادا کریں گے ۔ساتھ ساتھ وہ ڈبل رول میں نظرآئیں گے۔جبکہ ارشد وارثی، شریاس تلپڑے اور اداکارہ امیشا پٹیل اہم کردارمیں ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *