احمدآبادکا نام بدلنے پر غورکررہے ہیں:وزیراعلیٰ گجرات،جانیں نام

CM-Vijay-Rupani
ملک میں شہروں اورسڑکوں کا نام بدلنے کا دور چل رہاہے۔شہروں کے نام بدلنے کی فہرست میں ایک اورنام جڑرہاہے۔دراصل، وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی نے آج احمدآباد کانام بدلنے کولیکر بڑابیان دیاہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم احمدآباد کے نام کو کرنوتی میں بدلنے پرغورکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نام بدلنے کی بات چیت لمبے عرصے سے چل رہی ہے۔بدھ کو گجرات کے ڈپٹی سی ایم نتن بھائی پٹیل نے کہاتھاکہ سرکار احمدآباد کا نام بدلنے پرغورکررہی ہے۔ اس کے بعد جمعرات کوگجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے بھی اس پرمہرلگادی ہے۔اگرایسا ہوا تو احمدآباد کا نام کرناوتی ہوجائے گا۔

گجرات کے نائب وزیراعلیٰ نتن بھائی پٹیل نے کہاہے کہ کافی دنوں سے احمدآباد کا نام بدلنے کی مانگ کی جارہی ہے۔احمدآباد کا نام کرناوتی کرنے کی مانگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانونی کارروائی کوپورا کرنے میں ہمیں لوگوں کا تعاون ملا تو ہم نام بدلنے کوتیار ہیں۔انہوں نے کہاتھا کہ لوگ احمدآباد کا نام کرناوتی کرنے کامطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے جب صحیح وقت آئے گا تواسے بدل دیاجائے گا۔
بہر کیف یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج ،اکانا اسٹیڈیم کا نام بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اورفیض آباد کانام ایودھیا کرنے کا فیصلہ لینے کے بعد اب گجرات کے احمدآباد کانام بدلنے کی کوششیں تیزہوگئی ہیں۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *