اے ایم یو کے مختلف شعبوں اور اداروں میں وجیلنس بیداری ہفتہ منایا گیا

vigilence-week-in-amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے ’بدعنوانی مٹاؤ، نیا بھارت بناؤ‘ مہم کے تحت وجیلنس بیداری ہفتہ منایا گیا۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں پرنسپل ڈاکٹر آر کے تیواری کی رہنمائی میں حاضرین نے بدعنوانی کے خاتمہ کا حلف لیا۔ اس موقع پر مضمون نویسی و نعرہ نویسی کے مقابلے ہوئے اور پینل مباحثہ ہوا۔
مضمون نویسی مقابلہ کی ذمہ داری ڈاکٹر ارباب انجم نے سنبھالی۔ بی ڈی ایس کی طالبہ مریم عزیز اور غیر تدریسی عملہ میں سے مسٹر محمد جاوید ملک، مظفر اقبال اور فیروز احمد نے بدعنوانی کے خاتمہ پر زور دیا۔ نعرہ نویسی مقابلہ کا نظم و نسق ڈاکٹر شردھا راٹھی اور ڈاکٹر اسماء زویا نے سنبھالا۔ اس میں بشریٰ عتیق، سمرین عابدی، زیبا فہیم، رابعہ سلطانہ وغیرہ نے حصہ لیا۔
پینل مباحثہ کی ذمہ داری ڈاکٹر نیہا اگروال کے سپرد تھی۔ اس میں پرنسپل ڈاکٹر آر کے تیواری ،ڈاکٹر افشاں، ڈاکٹر ایس ایس احمد، ڈاکٹر گیتا راجپوت، ڈاکٹر ایس کے مشرا، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر کوثر خواجہ، ڈاکٹر ناصر صلاتی، ڈاکٹر شردھا راٹھی، ڈاکٹر مختار، ڈاکٹر عفاف ضیاء، ڈاکٹر ارباب، ڈاکٹر سبزر، ڈاکٹر زوحی اور ڈاکٹر نیہاریکا نے ’بدعنوانی مٹاؤ، نیا بھارت بناؤ‘ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہفتہ بھر چلے پروگراموں کے انعقاد میں ڈینٹل کالج کے عملہ نے بھرپور تعاون کیا۔
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے تحت شعبۂ تحفظی و سماجی طب کی جانب سے متعدد پروگرام منعقد کئے گئے۔ ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن پروفیسر خالد زماں خان کی صدارت میں ہونے والے پینل مباحثہ میں پروفیسر فراست علی، پروفیسر اشہر قدیر، ڈاکٹر محمد ریحان، دیگر اساتذہ اور پی جی اسکالرس نے اپنے تاثرات ظاہر کئے۔ پروفیسر خالد زماں خان نے کہاکہ ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ کام کرنا بھی کامیابی کی علامت ہے۔ انھوں نے کہاکہ بدعنوانی خاتمہ کا پیغام صرف ایک ہفتہ کے لئے نہیں بلکہ پوری زندگی جاری رہنا چاہئے۔ وجیلنس کا حلف ڈاکٹر عمار ابن انور نے دلایا۔ نظامت ڈاکٹر محمد عثمان نے کی۔ ڈاکٹر اے عزیز خاں نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم اسلم، ڈاکٹر وجیہ جمال سمیت پی جی اسکالرس محمد کلیم، محمد جاوید، سعید احمد، ایمن مظہر وغیرہ موجود تھے۔
اے ایم یو۔اے بی کے ہائی اسکول (گرلس) میں ’وجیلنس بیداری ہفتہ‘ کے پروگرام میں ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر انور شہزاد نے بطور خاص شرکت کی۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد عباس نیازی بھی موجود رہے ۔ وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے حاضرین کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر خصوصی اسمبلی منعقد کی گئی جس کی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فرحت پروین تھیں۔ طالبات نے بدعنوانی کے خاتمہ کے موضوع پر تقریر کی اور نظمیں پیش کیں۔ اس کے ساتھ ہی بدعنوانی کے خاتمہ کا حلف لیا گیا۔ اس کے بعد مہمانوں نے ہوم سائنس اور آرٹ روم کا مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر انور شہزاد نے اسکول میں صفائی اور نظم و نسق کو سراہا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی، جب کہ پرنسپل ڈاکٹر محمد عباس نیازی نے طالبات کو محنت و لگن سے کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی۔
سید حامد سینئر سکنڈری اسکول میں وجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت متعدد پروگرام پرنسپل سید محمد مصطفیٰ کی سرپرستی میں ہوئے۔ سب سے پہلے اسکول پرنسپل، پروگرام کے کنوینر مسٹر مظہر حسین اور سعدیہ ناصر نے طلبہ کو حلف دلایا۔ اس کے بعد ڈبیٹ مقابلہ ہوا جس میں پہلا مقام محمد زُہیر، دوئم مقام محمد زید اور سوئم مقام عبداللہ افتخار نے حاصل کیا۔ حوصلہ افزائی انعام محمد یوسف کو دیا گیا۔ مضمون نویسی مقابلہ میں پہلا مقام عبدالرحمان، دوسرا مقام محمد یوسف اور تیسرا مقام اویناش کمار نے حاصل کیا۔ مسٹر فیض زیدی اور ڈاکٹر محمد عبیرالدین نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *