اوپیندرکشواہا آج لے سکتے ہیں بڑا فیصلہ

upendra-kushwaha
راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) این ڈی اے میں رہے گی یا جائے گی اس پراپیندرکشواہابڑافیصلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہفتہ کو پٹنہ میں نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ اپنی رائے پرتبادلہ خیال کروں گا اورآپ ایک بڑے فیصلے کی امید کرسکتے ہیں۔لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرسیٹوں کی تقسیم کو لے کراین ڈی اے میں جاری رسہ کشی کے درمیان مرکزی وزیراورراشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے جمعہ کوکہاکہ بہارمیں برسراقتدار این ڈی اے کے اتحادی پارٹیوں کے بیچ سیٹ تقسیم پراورسی ایم نتیش کمارکے ذریعے ان کی توہین کئے جانے پر ہفتہ یعنی پٹنہ میں ہونے والی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے پہلے مرکزی وزیراپیندرکشواہا نے بی جے پی صدر امیت شاہ سے ملنے کا وقت مانگاتھا لیکن بی جے پی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *