کناڈا میں دو طیاروں کی ٹکر

demo
کناڈا کے اوٹاوا میں دوہوائی جہاز بیچ ہوامیں ٹکراگئے۔جس میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی۔یہ جانکاری کنیڈین پولس رپورٹ سے سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق،اوٹاوا کے نزدیک کارپ کے علاقے میں دو طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس سے چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا اور اپائلٹ کی موت ہوگئی۔کینیڈین پولیس کے مطابق دوسرے بڑے طیارے نے اوٹاوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کرلی۔پولس رپورٹ کے مطابق طیارہ اونٹیریو شہرکے مغربی علاقے میں اتوارکی صبح یہ کریش ہوا۔پولس نے بتایاکہ دونوں ہلکے طیارے تھے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس حادثہ کے بعد ایک جہاز نیچے گر گیا اور دووسرا کسی طرح اوٹاوا انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترنے میں کامیاب رہا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *