فلم ’کیدارناتھ‘ میں سوشانت اورسارہ علی ایک ساتھ،پڑھیں کیاہے اسٹوری

kedarnath
بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان کی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔فلم کی کہانی اتراکھنڈ کے سیلاب کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے۔فلم ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں سال 2013 میں آئی قدرتی آفت پر مبنی ہے۔ اس ناگہانی آفت میں بڑے پیمانے پر ہندو عقیدتمندوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔اسکے علاوہ فلم میں ہندو لڑکی (مْکّو، سارہ علی خان) کی محبت ایک مسلم لڑکے (پٹھو،سوشانت راجپوت) سے دکھائی گئی ہے۔ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت مسلمان قلی اور سارا علی خان ہندو لڑکی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیدارناتھ‘ کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر آخرکارگذشتہ 12نومبرکوجاری کیا گیا ہے ۔فلم’ کیدارناتھ‘ 7دسمبرکوریلیزہورہی ہے۔ پہلی نظرمیں ٹریلر ایک دھماکے دار پریم کہانی کوبیان کرتے نظرآتاہے، جس میں ایک ہندولڑکی(سارہ علی خان) کومسلم لڑکے (سوشانت سنگھ راجپوت) سے پیارہوجاتاہے۔ایک طرف دونوں اپنے پیار کوپانے کیلئے سماج سے لڑتے دکھا ئی دیتے ہیں، وہیں دوسری طرف کیدارناتھ میں تباہی میں ڈوبتے بھی نظرآتے ہیں۔سارہ علی خان نے پہلی فلم میں ہی زبردست اداکاری دکھائی ہے۔ نیوکمر ایکٹر میں جہاں اکثر ایکسپریشن کی کمی دیکھنے کوملتی ہے مگر وہیں نیوکمرسارہ نے ایموشنل سین میں بہترین اداکاری کی ہے۔
sara-ali-khan
ٹریلرکے مطابق کیدارناتھ کی یاترا کیلئے آئی ایک ہندو لڑکی (سارا) مسلم قلی لڑکے (سوشانت) کو پسند کرنے لگتی ہے، دونوں کی محبت پروان چڑھتی ہے ، بعد میں قدرتی آفت کے وقت لڑکا یعنی سوشانت کرشمائی طریقہ سے مسلم لڑکی کی حفاظت کرتا ہے۔ قابل غوربات یہ ہے کہ وشنو دیوی، امرناتھ یا کیدارناتھ جیسے تمام ہندو مذہبی مقامات پر قلی کا کام مسلمان لڑکے بھی کرتے ہیں۔سوشانت اور سارہ دونوں کیدارناتھ کے آس پاس کے ہی رہنے والے ہیں۔دونوں ملتے ہیں ایک دوسرے سے پیار کر بیٹھتے ہیں۔ دونوں کے پیار کا پتہ ان کے خاندان والو ں کوچل جاتاہے اوروہ ان دونوں کے ملنے پرپابندی لگادیتے ہیں۔اس سے آگے کیاہوتاہے اس کیلئے آپ کوسنیمادیکھنا ہوگا۔
دوسری طرف سوشانت سنگھ راجپوت کا ذکرکریں ،تو فلم میں ان کاکردار کافی مضبوط ہے۔ سوشانت اس فلم میں پٹھوکے کردارکررہے ہیں۔ پِٹھو پہاڑی راستوں پرلوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ ویسے سوشانت ایک مسلم بوائے فرینڈ کاکردار ’کیدارناتھ‘ سے پہلے فلم ’پی کے‘ میں اداکرچکے ہیں۔ فلم میں وہ اداکارہ انو شکاشرماکے بالمقابل نظرآئے تھے۔ پی کے میں سوشانت بھلے ہی چھوٹے رول میں رہے لیکن ان کے کردار کی کافی تعریف ہوئی تھی۔
سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے فلم ’کیدارناتھ‘سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں، جس کیلئے سیف علی خان بہت پر امید ہیں۔ سیف علی کاکہناہے کہ فلم ’کیدار ناتھ‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی۔ غورطلب ہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ اداکارسیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ادکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں، یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے ۔
فلم کے بارے میں اداکارہ سارا علی خان کا کہنا ہے کہ فلم ’کیدارناتھ‘ میں سوشانت کے بغیر اداکاری کرنا ناممکن تھا۔ اداکارہ سارا علی خان نے فلم ’کیدارناتھ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں یہ فلم مکمل کر چکی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اس فلم میں اپنے کردار پر خوب محنت کی ہے لیکن یہ ان کے ساتھی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے بغیر ناممکن تھی اور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اس فلم میں ان کی ہندی بہتر کرنے میں کافی مدد کی ہے۔ان کا کہناہے کہ بلاشبہ اداکار سوشانت ایک اچھے انسان ہیں۔
بہرکیف چھوٹے نواب اوربالی ووڈ اداکارسیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے فلمی کریئر کی شروعات لو اسٹوری ڈرامہ کے ساتھ کرنے جارہی ہیں۔ بالی ووڈ میں پریم کہانیوں کے ہٹ ہونے کا ریکارڈ کافی اچھا رہاہے۔ اس لحاظ سے سارا کی پہلی فلم کا انتخاب بہترمانا جارہاہے۔ویسے ان کی فلم کیسی ہوگی، اس بات کا اندازہ ’کیدارناتھ‘ کے ٹریلر کودیکھ کر لگایا جاسکتاہے۔ 12نومبر کو ریلیز ہوئے فلم ’کیدارناتھ‘ کے ٹریلر کوسوشل میڈیا پرزبردست رسپانس مل رہاہے۔ ٹریلر کے مطابق،فلم میں کیدارناتھ میں ہوئی قدرتی آفت کے مناظر کو شاندار طریقے سے شوٹ کیاگیاہے۔ فلم کے ڈائیلاگ بھی کہانی کی سنجیدگی کودیکھ کر لکھے گئے ہیں۔ تین منٹ کا ٹریلر تو ناظرین کوپسند آرہاہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ فلم ناقدین کوکتنی پسندآتی ہے اور باکس آفس پرکیاکمال کرپاتی ہے؟
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *