سدھو نے مودی سرکارکوبتایا’امیروں کی سرکار‘

Navjot-Singh-Sidhu
کانگریس کے ا سٹار کمپینر نوجوت سنگھ سدھو نے ہفتہ کوکہاکہ مودی سرکار امیروں کی سرکارہے۔ ان کی نیت امیرو ں کوفائدہ پہنچانے کی ہے۔انہوں نے آج راجیوبھون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’پی ایم مودی نے کہاتھا کہ کالادھن لیکرآؤں گا اورغریبوں میں تقسیم کروں گا۔آج یہ بات عام آدمی کیلئے زہربن گئی ہے۔کالادھن سونے چاندی کے طورپر، زمین کے طورپراوربیرونی بینکوں میں جمع ہے۔آپ نے راتوں رات فرمان جاری کردیااورنوٹ بندی ہوگئی‘‘۔سدھونے کہاکہ ’آج کالادھن کہاں ہے، یہ بتائیے۔آپ نے کہاسرکولیشن روک دیں گے، لیکن وہ بڑھ گئی۔ دہشت گردی روکنے کی بات کہی تھی، لیکن وہ بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 80 فیصد تجارت نقدی میں ہوتی ہے اور اس ملک میں 36 کروڑ لوگ کم کماتے ہیں تو کیا وہ چور ہیں۔ مودی حکومت نے کسان، خاتون خانہ، غریب اور چائے والے کی کمائی لے کر چوروں کو دے دیا اور انہیں بیرون ملک بھگا دیا۔
مسٹر سدھو نے چھتیس گڑھ کی بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ 15 سال مسلسل اقتدار میں رہنے کے بعد بھی وہ وسائل سے مالا مال اس ریاست کو آگے لے جانے میں ناکام رہی ہے۔پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امیروں کی کٹھ پتلی حکومت ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *