ششی تھرورکاپی ایم مودی پرطنز،بعدمیں دی صفائی،پڑھیں کیا کہا

shashi-tharoor-sonia
کانگریس لیڈر ششی تھرور ایک بارپھراپنے بیان کولیکر سرخیوں میں ہیں۔اس بار انہو ں نے وزیراعظم نریندرمودی کولیکربیان دیاہے ۔یعنی ششی تھرور نے ایک بارپھر وزیراعظم نریندرمودی پرنشانہ سادھاہے۔ ششی تھرور کے اس بیان پرتنازعہ ہوسکتاہے۔ دراصل،نہروپرلکھی کتاب کے جاری کے موقع پر تھرور نے نہرو پر لگاتار سوال کھڑے کرنے والی بی جے پی طنزکسا اورکہاکہ ملک کے پہلے وزیراعظم جواہرلال نہرو کی وجہ سے ہی آج ایک چائے والا وزیراعظم بن سکاہے۔
ششی تھرورنے کہاکہ آج اگرایک چائے والا ملک کا وزیراعظم ہے، وہ نہروکی وجہ سے ہیں۔کیونکہ پنڈت نہرو نے ملک کے اداروں کواتنامضبوط بنایاکہ کوئی بھی شخص ملک کے سب سے اونچے عہدہ پرپہنچنے کا خواب دیکھ سکتاہے۔
ادھرششی تھرورکے اس بیان پربی جے پی نے اعتراض کیاہے۔جس کے بعدششی تھرور کوصفائی دینی پڑی۔ششی تھرورکے اس بیان پربی جے پی نے طنزکسا۔بی جے پی کی طرف سے ٹویٹ کیاگیاکہ آپ کے بیان میں تھوڑا کریکشن ہے، آج اگرانسانیت ہے توصرف نہروکی وجہ سے ہی ہے۔ان کے رول کوصرف وزیراعظم تک ہی محدود نہ کریں۔
تنازعہ کے بعد ششی تھرور نے صفائی دیتے ہوئے کہاکہ جومیں نے بیان دیاہے اس سے میرا مطلب یہ تھا کہ کوئی عام آدمی بھی ملک کے اعلیٰ عہدہ پرپہنچ سکتاہے۔یہ جموریت کی عظمت ہے۔ میرا مقصد کسی کی شبیہ کونقصان پہنچانا نہیں تھا۔آپ کوبتادیں کہ ششی تھرور نے جواہرلال نہروپر ایک کتاب لکھی ہے۔ منگل کی رات کوکتاب کااجراکیاگیا۔اس موقع پر یوپی اے چیئرپرسن سونیاگاندھی بھی موجودتھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *