بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 53برس کے ہوگئے

Shahrukh-Khan
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کا آج 2نومبرکو 53واں جنم دن ہے ۔انہیں بالی ووڈ میں 25سال سے بھی زیادہ کا وقت ہوچکاہے جس میں انہو ں نے ایک سے ایک ہٹ فلم اپنے نام کی ہے۔شاہ رخ خان آج 53واں جنم منارہے ہیں۔ شاہ رخ کویونہی کنگ خان نہیں بلاتے ہیں۔اس انڈسٹری میں رہ کر شاہ رخ خان نے جتنی عزت اورشہرت کمائی ہے۔اس سے زیادہ شاہ رخ نے اپنے فینس کا پیار کمایاہے۔ جوپیارانہیں ہرسال اپنے جنم دن پردیکھنے کوملتاہے۔ لیکن اس سال یہ پیاربہت ہی خاص طرح سے سامنے آیاہے۔ جی ہاں رات 12بجتے ہی شاہ رخ کے گھرپرمنت پرفینس کا سیلاب امڈ پڑا جنہوں نے شاہ رخ کواپنے اندازمیں وش کیا۔
وہیں شاہ رخ خان نے رات میں ہی اس اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ سے پوسٹ کرکے سبھی کوشکریہ کیا اوربتایاکہ وہ کیسے اپنا جنم دن منارہے ہیں۔ اس پوسٹ میں شاہ رخ نے جوتصویرشیئر کی ہے ۔اس تصویر میں شاہ رخ اپنی بیوی گوری خان کوکیک کھلاتے نظرآرہے ہیں۔ وہیں اس تصویر میں گھرکے باہرآئے فینس کی تصویر بھی شیئرکئے ۔ ان سب کے بعد شاہ رخ نے اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر مونو گیم کھیلا۔
اس تصویر کوشیئرکرتے ہوئے لکھا’’ بیوی کیک کھلایا، منت کے باہر اپنے چاہنے والے فینس کے خاندان سے ملا اوراب اپنی چھوٹی گرل گینگ کے ساتھ بیٹھ کر مونوڈیل کھیل رہاہوں۔ میرے جنم دن کوخاص بنانے کیلئے آپ سبھی کا شکریہ ۔بہت ساراپیار۔
شاہ رخ خان 2نومبر1965ء کو پیدا ہوئے، انھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز1990ء4 میں ٹیلی ویڑن ڈراموں سے کیا، انکے قابل ذکر ٹی وی ڈرامے ’’فوجی‘‘ اور ’’سرکس ‘‘ ہیں۔ انھوں نے1992ء میں پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا، 90کی دہائی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی شاہ رخ خان کی ’’دیوانہ‘‘ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی اور کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔50سالہ اداکار فلمی کیریئر میں7فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
kajol
کنگ خان شارخ خان نے80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ڈر، بازیگر، انجام، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے،کچھ کچھ ہوتا ہے اورکبھی خوشی کبھی غم ،اوم شانتی اوم ، مائی نیم از خان ، جب تک ہے جاں ، چنائی ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔2018میں ان کی آنے فلم ’زیرو‘ ہے ۔ناظرین کوبے صبری سے انتظارہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *