اسدالدین اویسی کا بی جے پی صدرامت شاہ پربڑا حملہ

owaisi
تلنگانہ اسمبلی الیکشن تشہیر ی مہم میں مصروف آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (آئی آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بی جے پی صدر امیت شاہ پرحملہ بولتے ہوئے کہاکہ وہ مجلس(آئی آئی ایم آئی ایم)مکت نہیں ،بلکہ مسلمان مکت ملک چاہتے ہیں۔اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے بہادرپورمیں کہاکہ ’’امیت شاہ بول رہے ہیں مجلس مکت، آپ بھی جائیں گے۔آپ مجلس مکت نہیں آپ ہندوستان سے مسلمانوں کوبھگانا چاہتے ہیں۔ آپ کانگریس مکت نہیں چاہتے ہیں۔مسلم کو آئین نے حق دیاہے‘‘۔
اویسی نے کہاکہ ’’تلنگانہ میں وہ (بی جے پی) کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح کامیابی مل جائے۔لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔تیلگو دیشم نے کانگریس گٹھ بندھن کیاہے۔ میر ے آنگنے میں تمہاراکیاکام ہے۔آپ آندھراپردیش میں بیٹھ کر تلنگانہ کوچلائیں گے۔ دہلی میں بیٹھ کر تلنگانہ کا فیصلہ کانگریس کرے گی؟کیا ناگپورسے فیصلہ ہوگا؟ بالکل نہیں‘‘۔
خیال رہے کہ آندھراپردیش سے تلنگانہ کی تقسیم کے بعد ریاست میں پہلی بارالیکشن ہورہے ہیں۔ریاست میں فی الحال ٹی آرایس برسراقتدار ہیں۔کانگریس نے الیکشن میں چندربابونائیڈو سے گٹھ بندھن کیاہے ۔الیکشن میں بی جے پی بھی زورشور سے تیاری کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *