ریس کے دوران ہوا میں اڑتے ہوئے کاٹکراگئی بس سے، دیکھیں خطرناک ویڈیو

sophia
مکاؤ گرانڈ پرکس(Macau Grand Prix)میں ایسا حادثہ ہوا جس نے ہرکسی کو حیران کردیا۔ مارمولہ تھری مکاؤ گراں پری میں ایک کارحادثہ ہوا۔ جس میں 17سال کی ریسرسوفیہ فلورش کی ریڑھ کی ہڈی فیکچر ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایکسیڈینٹ کا ویڈیوکافی وائرل ہورہاہے۔ریس چل رہی تھی اورٹرن لیتے وقت سوفیہ نے ٹرن لیا، اسی وقت کار ہوامیں آگئی اورسیدھے بس سے جاٹکراگئی۔اس وقت وہاں کئی لوگ موجودتھے۔انہیں بھی سنگین چوٹیں آئیں۔
ریسنگ میں صوفیہ کی کارتباہ ہوکرخطرناک طریقے سے ہوا میں لہراتے ہوئے ٹریک سے باہر جاگری جہاں مارشلس اورفوٹوگرافر کھڑے تھے۔ صوفیہ جرمنی کی ریسرہیں، جن کو کافی پسند کیا جاتاہے۔ صوفیہ کے علاوہ اس ریس میں جاپان کے شوتیوبوئی ، ایک مارشل اوردوفوٹوگرافر بھی زخمی ہوئے۔جنہیں فوراً اسپتال میں داخل کرایاگیا۔مکاؤ گرانڈ پرکس کے ذمہ دارو ں نے بتایاکہ حادثہ ہونے کے بعد زخمی اسپتال لے جانے کے دوران ہوش میں تھے اور ان کا اسپتال علاج چل رہاہے۔

صوفیہ کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہے اوروہ اب خطرے سے باہرہیں۔ صوفیہ نے ٹویٹ کرکے فینس سے کہاکہ میں ٹھیک ہوں لیکن کل میری سرجری ہوگی۔ میراسپورٹ کرنے کیلئے سبھی کا شکریہ۔خیال رہے کہ ویڈیو فیس بک، ٹویٹر اورانسٹگرام پرکافی وائرل ہورہاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *