بڑھتی آلودگی سے راحت دلائیں گی یہ چیزیں

asthma
استھما(دمہ)کاکوئی مستقبل علاج نہیں ہے لیکن اس پرقابو ضرورپایاجاسکتاہے۔ سانس لینے میں تکلیف ہونے کو استھماکہتے ہیں۔کسی چیزسے الرجی یا آلودگی کے باعث لوگوں میں یہ پریشانی عام دیکھنے کوملتے ہیں۔بڑھتی آلودگی کے باعث استھما کے باعث کھانسی ، سانس لینے میں تکلیف اورناک سے آوازآنے جیسی پرابلم ہوتی ہے۔ویسے تولوگ اس پریشانی سے نجات پانے کیلئے ہیومیوپیتھک دواؤں کا استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ گھریلو طریقے کے ذریعے بھی اس پریشانی سے راحت پائی جاسکتی ہے۔ہم آپ کوایسے ہی کچھ استھماکے گھریلو نسخے بتائیں گے جس سے آپ اس پریشانی سے نجات پاسکتے ہیں۔
asthma-and-tips
میتھی کے دانے
میتھی کوپانی میں ابال کر اس میں شہد اورادرک کارس ملاکر روزانہ پئیں۔اس سے آپ کو استھما کی پریشانی سے راحت ملے گی۔
کیلا
ایک پکے کیلے کوچھلکے سمیت سینک کر ،بعدمیں اس کا چھلکاہٹاکر کیلے کے ٹکڑوں میں پسی کالی مرچ ڈال کر گرم -گرم دمّے کے مریض کودینا چاہئے ۔اس سے مریض کوراحت ملے گی۔
لہسن
لہسن استھما(دمہ) کے علاج میں کافی کارگر ثابت ہوتاہے۔ استھماکے مریض لہسن کی چائے یا 30ملی گرام دودھ میں لہسن کی پانچ کلیاں ابالیں اوراس مرکب کا ہرروزاستعمال کرنے سے استھما میں شروعاتی حالت میں کافی فائدہ ملتاہے۔
اجوائن اورلونگ
گرم پانی میں اجوائن ڈال کر اسٹیم (بھاپ)لینے سے بھی استھماکو کنٹرول کرنے میں راحت ملتی ہے۔یہ گھریلو علاج کافی فائدے مند ہے۔ اس کے علاوہ چار-پانچ لونگ لیں اور125ملی پانی میں پانچ منٹ تک ابالیں۔اس مرکب کوچھان کراس میں ایک چمچ خالص شہد ملائیں اورگرم گرم پی لیں ۔ہرروزدوسے تین باریہ کاڑھا بناکر پینے سے مریض کوفائدہ ہوتاہے۔
تلسی
تلسی استھما کوقابوکرنے میں فائدے مندہے۔ تلسی کے پتوں کو اچھی طرح سے صاف کرکے ان میں پسی کالی مرچ ڈال کر کھانے کے ساتھ دینے سے استھما کنٹرول میں رہتاہے۔اس کے علاوہ تلسی کوپانی کے ساتھ پیس کر اس میں شہدڈال کر چاٹنے سے استھما سے راحت ملتی ہے۔
(بشکریہ :لائیوہندوستان ڈاٹ کام)
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ و ہدایت ضرور حاصل کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *