پٹاخے کا اثر،آلودگی سے راجدھانی کی ہوا ہوئی اور’زہریلی‘

delhi
دہلی میں دیوالی کی رات سے ہواخطرناک ہوگئی ہے۔ چاروں طرف دھند دیکھی جاسکتی ہے۔ جمعرات کو جاری ایئرکوالٹی انڈیکس میں دہلی کی ہوا’خطرناک ‘ سطح پرپہنچ گئی ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ پٹاخے پھوڑنے کولیکرسپریم کورٹ کے طے کردہ وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔سپریم کورٹ نے دہلی این سی آر میں لوگوں نے رات 8سے 10 بجے کے بیچ پٹاخے پھوڑنے کی اجازت دی تھی ۔لیکن لوگوں نے دیوالی کی رات کو سپریم کورٹ کے طے کردہ وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔اب چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔بدھ کی شام سے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف طے وقت سے پہلے اوربعد میں بھی دہلی -این سی آر میں لوگوں نے جم کرپٹاخے پھوڑے۔اس سے دہلی کی فضا ایک مرتبہ پھر سے زہریلی ہو گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، دہلی کے آنند وہار علاقہ میں جمعرات کے روز صبح ایئر کوالٹی انڈیکس 999 درج کیا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانہ، چانکیہ پوری میں 459اور میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں اے کیوآر 999رہا۔ یہ ایئر کوالٹی انڈیکس بیحد ڈرانے والے ہیں۔ دہلی کی ہوا کا معیار ’سنگین‘ کے زمرے میں آگیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *