پاکستانی پی ایم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

imran-khan
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کے دورہ پرہیں۔یہ عمران خان کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزرا شیخ رشید، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شامل ہیں۔بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور چینی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
پاکستانی میڈیارپورٹوں کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔بتایاجارہاہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور باہمی مفاد کے لئے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *