91ویں جنم پر لال کرشن اڈوانی کومبارکباد دینے ان کے گھرپہنچے پی ایم مودی

Drd7GMwWoAAJlO1
وزیر اعظم نریندر مودی اوربی جے پی صدر امیت شاہ سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے جمعرات کو بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کوان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی دعا کیں۔91ویں جنم پر لال کرشن اڈوانی کومبارکباد دینے ان کی رہائش پرپہنچ کر پی ایم مودی نے مبارکباددی ۔اڈوانی کی سالگرہ پران کی خدمات کوبھی یادکیا۔خیال رہے کہ اڈوانی کی پیدائش 8 نومبر 1927 کو پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی تھی۔اس سے قبل وزیراعظم مودی نے اپنے ٹویٹ پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ’’مسٹر اڈوانی جی کو جنم دن بہت بہت مبارک۔ ملک کی ترقی میں ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔مستقبل کے فیصلے کرنے اور عوام دوست پالیسیاں بنانے کے لئے ان کے وزارتی دور کی تعریف کی جاتی ہے۔ ان کی حکمت عملیوں کی مختلف شعبوں میں سراہنا کی جاتی ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ بے لوث اور مسلسل محنت سے انہوں نے بی جے پی کو مضبوط بنایا اور حیرت انگیز طور پر کارکنوں کی رہنمائی کی۔ میں ان کی صحت اور طویل عمری کی تمنا کرتا ہوں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *