ڈرامہ کلب کی صدر ، سکریٹری اور یومیہ اجرت ملازم کو وجہ بتاؤ نوٹس

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) نے کینیڈی ہال آڈیٹوریم میں ایک ناٹک کی نمائش کی تشہیر کے لئے بنائے گئے ایک پوسٹر میں غلطی سے ہندوستان کے غلط نقشہ کی نمائش کے نتیجہ میں کلچرل ایجوکیشن سینٹر ( سی ای سی) کی کو آرڈینیٹر انچارج اور ڈرامہ کلب کی صدر ڈاکٹر وبھا شرما اور سی ای سی میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازم عبدالمنان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹرعبدالحمید ( آئی پی ایس ) کی جانب سے جاری کئے گئے وجہ بتاؤ نوٹس میں ڈاکٹر وبھا شرما اور عبدالمنان کو دو دن کے اندر اپنا جواب رجسٹرار آفس میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اے ایم یو پراکٹر کی جانب سے ڈرامہ کلب کی سکریٹری رضیہ خانم کوبھی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے 72؍گھنٹے میں جواب دینے کو کہا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *