ماں توماں ہے،ایسے بچائی بیٹی کی جان

kidney
مہاراشٹرکے پنے میں رہنے والی ایک 40سالہ ماں نے اپنی بیٹی کوکڈنی دیکر اس کی جان بچائی ہے۔ پونے کے ایک اسپتال میں یہ کڈنی ٹرانسپلانٹ 2نومبرکو سرکاری اسپتال میں کیا گیاتھا۔ڈاکٹروں کی مانیں تو یہ ٹرانسپلانٹ کامیاب رہا۔
19سال کی طالبہ کی دونوں کڈنیاں فیل ہوگئی تھیں۔گذشتہ چھ مہینے سے اس کی ڈائلسس چل رہی تھی۔سینئرسرجن ڈاکٹر اجے چندنوالا نے بتایاکہ سرجری کے بعد بچی اوراس کی ماں دونوں ہی ٹھیک ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایاکہ کنبہ پونے کے جوننار تالوکا کے چنکورگاؤں کے رہنے والا ہے۔ کڈنی دینے والی خاتون گھریلوہیں اوران کے شوہرایک ڈرائیور ہیں۔ان کی بیٹی کالج میں پڑھتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *