بڑافیصلہ،سلمان خان کی اس فلم کے سیٹ پر موبائل فون پرپابندی،جانیں وجہ

salman-khan
بالی ووڈ کے دبنگ بھائی جان سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ علی عباس ظفر کی ڈائریکشن میں بن رہی اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ کٹرینہ کیف، تبو اوردشاپٹانی بھی اہم کردارمیں ہیں۔ گذشتہ دنوں فلم کے سیٹ سے سلمان کی کئی تصویریں لیک ہوگئی تھی۔ فینس کیلئے تویہ سرپرائز جیسا تھا لیکن فلم سازوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی ۔ میکرس نے نہیں چاہتے کہ شوٹنگ سیٹ سے کوئی بھی تصویر ابھی سب کے سامنے آئے۔ایسے میں فلم سازوں نے ایک بڑا قدم اٹھایاہے۔
’بھارت‘ فلم کے سیٹ پرفون کے استعمال پربین لگادیاگیاہے۔ سیٹ پرکسی بھی ویزیٹر (آنے والوں) کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔ سیٹ پربغیر آئی ڈی کے انٹری(داخلہ) پرپابندی لگادی گئی ہے۔خیراس سے سلمان کے فینس کوتھوڑی مایوسی ضرورہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *