’ آپ‘رکن اسمبلی نے دی گولی مارنے کی دھمکی ،منوج تیواری کاالزام

manoj-tiwari
دہلی میں جمنا پر سگنیچر برج کے افتتاح میں عام آدمی پارٹی (آپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے مابین جھڑپ ہو گئی تھی۔ اتوار کوسگنیچر برج کولیکر ’آپ‘ اوربی جے پی کے بیچ جم کر رسہ کشی دیکھنے کوملی۔’آپ‘کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے ہنگامہ کرنے کی کوشش کی، تووہیں بی جے پی کاالزام ہے کہ آپ رکن اسمبلی نے دہلی بی جے پی صدرکوجان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔منوج تیواری نے الزام لگایاہے کہ رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے منچ سے دھکادیا اورگولی مارنے کی دھمکی دی۔منوج تیواری نے الزام لگایا کہ کچھ پولیس اہلکاروں نے بھی ان کے ساتھ بد سلوکی کی۔

دوسری طرف اوکھلاحلقہ سے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے صفائی دی ہے۔نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ منوج تیواری کوافتتاح پروگرام میں مدعونہیں کیاگیاتھا۔اس کے باوجود وہ اپنے حامیوں کولیکر وہاں پہنچ گئے۔انہوں نے وہاں پوسٹر پھاڑے، کالے جھنڈے دکھائے اورہمارے کارکنوں پرحملہ کیا۔امانت اللہ کا کہناہے کہ وہ منوج تیواری کومنچ سے روکنے کی کوشش کررہے تھے نہ کہ دھکادے رہے تھے۔امانت اللہ نے بتایاکہ جب اروندکجریوال وہاں پہنچے تو منوج تیواری نے اسٹیج کے پا س آگئے اورپولس نے انہیں نہیں روکا۔جب انہو ں نے اسٹیج پرچڑھنے کی کوشش کی تومیں نے انہیں روکا لیکن میں نے انہیں دھکا نہیں مارا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *