ویڈیودیکھیں،ملائیکاکے ساتھ ڈنرڈیٹ پر نظرآئے ارجن 

arjun
بالی ووڈ اداکارارجن کپور اورآئم سانگ گرل ملائیکا اروڑا کی بڑھتی نزدیکیاں ان دنو ں سرخیوں میں ہیں۔ملائیکا اروڑا اورارجن کپور کی دوستی کولیکر کئی طرح کے قیاس لگائے جارہے ہیں۔حالانکہ کئی ذرائع نے دونوں کے ڈیٹنگ اورجلد شادی کی بات بھی کہی ہے۔لیکن ملائیکا اورارجن کے تعلقات کولیکر آنے والی خبروں میں کتنی سچائی ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔لیکن ارجن اورملائیکا ان دنوں کھل کر ایک دوسرے کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

#mallaikaarorakhan #arjunkapoor for their dinner date 😍@viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on


ارجن کپور اورملائیکا اروڑا کا ایک ویڈیووائرل ہورہاہے جس میں دونوں ڈنر سے لوٹتے نظرآرہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ریسٹو رینٹس کے باہر میڈیا کی موجودگی دیکھ ارجن اور ملائیکا دونوں ہی کچھ سہمے سہمے سے دیکھے حالانکہ ارجن نے اس دوران میڈیا اور وہاں موجود مداحوں کی بھیڑ سے ملائیکا کو بچاتے نظر آئے۔خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا ارجن کپورسے 12سال بڑی ہیں۔ ارجن 33سال کے ہیں جبکہ ملائیکا کی عمر 45سال ہے۔آپ کوبتادیں کہ ملائیکا سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ بیوی ہیں۔ دونوں کے بیچ 2017میں طلا ق ہوگیاہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *