جانیں،کب مونگ پھلی آپ کیلئے نقصاندہ ہے

Peanuts
مونگ پھلی ایک نہایت فائدہ مند اور ارزاں نرخوں پر دست یاب خشک میوہ ہے جو انسانی جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے لیکن یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ مونگ پھلی ہر حالت اور ہرشخص کے لیے موزوں نہیں، کچھ جسمانی حالتوں میں اس کا استعمال ا?پ کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اس سے خارش کے مرض میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لیے انتباہ ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اگر انہیں یہ میوہ مرغوب ہے اور اس اسے کھانا چاہتی ہیں توپہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں اسی طرح کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال بالکل ترک کردیں کیوں کہ یہ ایک تیلی سے بھرپور میوہ ہے جو کھانسی میں اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
معدے اور یرقان کے مریض بھی مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے گریز کریں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں پہنچے گا۔
معدے میں تیزابیت کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کے استعمال سے روکا جاتا ہے کیوں کہ خشک میوہ جات گرم تاثیر کے مالک ہوتے ہیں اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کے لیے نقصان دہ نہیں۔
سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان میں مبتلا کرسکتا ہے۔
بشکریہ :اے آروائی نیوز

  • نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ و ہدایت ضرور حاصل کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *