کرناٹک ضمنی انتخابات: لوک سبھا۔ اسمبلی کی 5 سیٹوں پر نتائج آج

karnatak
کرناٹک میں تین لوک سبھا سیٹوں اور دو اسمبلی سیٹوں کیلئے ہفتہ کو ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج منگل کوجاری ہورہے ہیں۔سبھی کی نظریں ان پانچ مراکزپر ہے جہاں پرصبح 8بجے سے ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے۔بی جے پی اوربرسراقتدار کانگریس جنتادل سیکولراتحاد نے اس ضمنی انتخابات کو 2019لوک سبھاالیکشن سے پہلے کا سیمی فائنل قراردیاہے۔
مذکورہ ضمنی انتخابات میں تقریباََ 67 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔ان سبھی پانچ سیٹوں پرکل 31امیدوار انتخابی میدان میں کھڑے تھے۔حالانکہ اہم مقابلے برسراقتدار کانگریس -جے ڈی ایس اتحاد اوربی جے پی کے بیچ ہی ہے۔بہرکیف ان ضمنی انتخابات کو ریاست میں حکمراں کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد کی مقبولیت کے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کا اثر 2019 میں کرناٹک کی سیاست پر پڑ سکتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *