کرناٹک ضمنی انتخابات میں کانگریس -جے ڈی ایس اتحاد کوبڑی کامیابی، بی جے پی کومایوسی

JDS
کرناٹک میں ہوئے تین لوک سبھا اوردواسمبلی سیٹوں پرضمنی انتخابات میں کانگریس -جے ڈی ایس اتحاد نے شاندارکاکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ کرناٹک میں لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) اتحاد کو چار سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی کو ایک سیٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ گویاایک طرح سے بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔
لوک سبھا کی تین سیٹوں میں سے کانگریس اورجے ڈی ایس اتحاد نے دوسیٹیں جیتی ہیں۔وہیں بی جے پی صرف ایک سیٹ شیموگا پرقبضہ کرپائی ہے۔شموگا سے یدویورپا کے بیٹے راگھویندرنے جیت درج کی ہے۔کانگریس -جے ڈی ایس کیلئے سب سے بڑی جیت بی جے پی گڑھ مانے جانے والی بیلاری سیٹ پرہوئی۔اس سیٹ سے کانگریس کے وی ایس اگرپا نے جیت حاصل کی ۔جی ڈی ایس کے ایل شیورام نے مانڈیا لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر سدارمیا کو شکست دی۔ دو اسمبلی سیٹوں میں کانگریس کے امیدوارآنند نیام گوڑا نے بی جے پی کے سری کانت کلکرنی کو شکست دی جبکہ رام نگرم میں انیتا کمارسوامی نے بی جے پی کے امیدوار چندرشیکھر کو شکست دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *