37واں جنم دن منارہی ہیں ایشادیول

isha-deol
ہیمامالنی اوراوردھرمیندر کی بیٹی ایشادیول آج اپنا 37واں جنم منارہی ہیں۔ایشادیول 2نومبر1981کوپیداہوئی ۔ویسے ہیمامالنی اوردھرمیندر کا بالی ووڈ پرجتنا دبدبہ رہا مگران کی بیٹیو ں کا نہیں۔ہیماکی بڑی بیٹی ایشادیول نے بالی ووڈ میں انٹرتوکی تھی لیکن ایکٹنگ کے معاملے کوسوں دور رہیں۔ سال 2004سے 2011تک ایشانے محض 23فلموں میں کام کی۔ ان فلموں میں کچھ فلمیں ہٹ رہیں توکچھ فلاپ۔حالانکہ ان میں سے کوئی بھی ایسی اکلوتی ہٹ فلم نہیں تھی جس کی کامیابی کا کریڈٹ ایشادیول کے نام ہو۔ ایشادیول نے سال 2012میں شادی کرکے فلموں کوہمیشہ کیلئے الوداع کہہ دیا تھا۔ایشاکی لومیرج بھرت سے ہوئی تھی ۔ایشادیول کا 2نومبریعنی آج جنم دن ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *