ہندو مہا سبھا کا سی ایم یوگی سے میرٹھ کا نام بدلنے کا مطالبہ،جانیں نام

meerut
گذشتہ دنو ں الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اورفیض آباد کوایودھیاکرنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ایک اوربڑے شہرکا نام بدلنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق، اکھل بھارت ہندوپریشد مہاسبھا نے سی ایم یوگی سے میرٹھ کانام بدلنے کی اپیل کی ہے۔ہندومہاسبھا نے مطالبہ کیاہے کہ میرٹھ کا نام بدل گوڈسے نگرکردیاجائے۔مہاسبھا کا کہناہے کہ یہ گوڈسے کیلئے اعزازہوگا۔
اکھل بھارت ہندو مہا سبھا نے اتر پردیش میں بی جے پی کی سرکاری کی قیادت کرنے والے یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو اعزاز اور احترام دینے کے لئے میرٹھ کا نام بدل کو گوڈسے نگر کر دیا جائے ۔ اتنا ہی نہیں مہا سبھا نے دہلی سے ملحق غازی آباد اور ہاپوڑ کا نام بھی دگوجے نگر اور اویدھیہ ناتھ نگر کر دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں ہندو مہا سبھا کے نائب صدر اشوک شرما نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے شہروں کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کو مناسب قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ ہندو مہا سبھا نے گوڈسے اور ان کے ساتھی آپٹے کے اعزاز میں میرٹھ پروگرام میں ہی پروگرام ہوا تھا ۔ ہندو مہا سبھا نے 15نومبر کو بلیدان دیوس کے طور پر بھی منایا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *