دہلی۔این سی آر میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، دہلی سرکار آج سے ایکشن میں

smog
دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔جمعرات کی صبح دہلی -این سی آر میں ہوا کی صحت بگڑی ہوئی نظرآئی ۔ راجدھانی اسماگ اوردھند کی چادر میں لپٹی تھی۔زہریلی ہوا سے بچنے کیلئے کئی لوگ ماسک لگاکرگھروں سے نکلے ۔حالانکہ سرکاری کوششوں کے باعث کچھ علاقوں میں آلودگی کم ہوئی ہے، اس کے باوجود فضائی آلودگی کی سطح ابھی بھی سنگین ہے۔
دہلی -این سی آر میں زہریلی ہوا پرسینٹرل پلوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے 10 دن کے انتباہ کا پہلا دن ہے۔ گیس چیمبرمیں تبدیل دہلی کو صاف کرنے کے لئے کیجریوال سرکار ایکشن میں نظرآرہی ہے۔آج سے 44مشترکہ جانچ کارکنان دہلی میں آلودگی کیلئے ذمہ دارلوگوں پر کارروائی کریں گے۔ دہلی سرکار نے کہاہے کہ ان جماعتوں کو فضائی آلودگی پھیلانے کے ذمہ دار لوگوں کیلئے کارروائی کرنے کا حکم دیاگیاہے۔ان جماعتوں میں ایس ڈی ایم، تحصیلدار، میونسپل کارپوریشن کے افسران، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی ، ریاستی اورمرکز کے ماحولیات افسران شامل ہوں گے۔10سال پرانی ڈیزل اور15سال پرانی پٹرول گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی۔بہرکیف دیوالی کی وجہ سے آئندہ کچھ دنوں میں فضا میں پھیلی آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *