صحت مند رہنے کیلئی ان طریقوں کو اپنائیں

healthy-fitness
ایک صحت مند طرز زندگی کیلے یہ ضروری نہیں کہ آپ گوشت اور سبزی کا استعمال کریں۔ایک صحت مند طرز زندگی کیلئے آپ کو ان ابتدائی اقدامات کو اپنانا ہوگا جس کے ذریعے آپ اپنی صحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔
صبح کی ورزش
اپنے دن کا آغاز ٹھیک طرح سے کرنے کیلئے 20 منٹ کی واک کریں اور اپنے سونے کے کمرے میں فرش پر یاایک چٹائی پر بیٹھ کر اپنے دن کا آغاز کریں۔ ورزش کے ذریعے آپ کے خون کی گردش موثر طریقے سے ہوتی ہے۔ ورزش کے ذریعے آپ کے دماغ اور خلیوں کو خون کی فراہمی موثر طریقے سے ہوتی ہے جس سے آپ خوش اور صاف ستھرا محسوس کرتے ہیں۔
ناشتہ پابندی سے کریں
ناشتہ بہت لازمی ہے یہ ایک ایساا ایندھن ہے جو آپ کے صبح سویرے کے کاموں کو پورا کرنے کیلئے بے حد ضروری ہے وزن کم کرنے کی امید پر لوگ ناشتہ ترک کردتیے ہیں تو اس طرح کے عمل سے وہ خود کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ کیونکہ ایسا کرنے کی وجہ سے دوپہر کے کھانے تک انہیں بہت بھول لگ جاتی ہے تو وہ اس بھوک کو ختم کرنے کیلئے زیادہ کھالیتے ہیں یہ ایہ اہمیت نہیں رکھتا اس لیئے کہتے ہیں کہ ناشتہ مت چھوڑو۔
3 منٹ میں کشیدگی کا انتظام
جب آپ فکر مند، ناراض یامایوسی محسوس کریں تو گہری سانس لیں 5 منٹ تک آہستہ آہستہ گنتی گنتے ہوئے سانس خارج کریں یہ 3 منٹ تک کریں آپ محسوس کرینگے کہ آپ کے دل کی دھڑکن معمول پر واپس آگئی ہے۔ آپ اپنے آپ کو ہلکا محسوس کرینگے۔
وقت سے پہلے تھکاوٹ
اگر آپ سہ پہر کو تھکن سے گری ہوئی طبیعت کا سامنا کرتے ہیں تو غالباً آپ کی پہنچ ایک چپس کا پیکٹ اور ٹافی ہوتی ہے تو اس سے چینی کا انبار لگ ججاتا ہے آئندہ کے معملات کو بہتر بنائیں اور صحت مند ناشتہ کچھ پھل اور میوہ جات کھائیں بجائے اس کے کہ آپ چپس یا ٹافی وغیرہ کھائیں۔
اپنے ریفریجریٹر کو تبدیل کرنے کا وقت
باہر کی طرف اوپر کی سادہ جگہ پر پھل اور ترکاری رکھیں اور طاق کو صحت مند کھانوں جیسے دہی اور سلاد کا اپنی آنکھوں کی سطح پر انبار لگادیں۔ اس طرح آپ جب کچھ کھانے کی خوااہش کریں تو فرج کھولیں گے یہ صحت مند انتخاب آپ کی توجہ اپنی طرف کھینچ لائگا۔ اس کے علاوہ غیر صحت مند فاسٹ فوڈ کھانا بند کریں اور اپنے آپ کو اس سے الگ کریں۔
اگر آپ کے پاس جم جانے کیلئے وقت نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں
چلتے پھرتے رہنا اس کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے جب بھی آپ کلاس لیں یا کام کا وقفہ کریں تو اک چھوٹی سی جگہ کو سیٹ کرلیں استعمال کیلئے اور کم از کم 15 منٹ کیلئے پھرتی سے چلیں۔ یہ زیادہ مناسب ہے اگر آپ کھانے کے وقفے کے دوران کرسکتے ہیں اور اس کے بعد سیب کھالیں تو یہ بھی بہتر ہے۔
ڈپریشن کو مار ڈالیں
ہر گزرتے ہوئے سال کے ساتھ ڈپریشن اور بڑھتی ہوئی بے چینی کی سطح رپورٹ شدہ کیسوں کے مطابق بڑھتی جارہی ہے اپنے آپ سے پیار ہے تو اداسی سے مقابلہ کریں۔ اس سے پہلے کہ آپ اپنی زندگی میں مرتب ہونے والے تمام منفی اثرات کیلئے خود کو ذمہ دار ٹھہرائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان لوگوں کے درمیان نہیں جو آئے دن آپ کو نیچا کرنے اور آپ کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں وہ آپ کا رتبہ کم کرتے ہیں۔ اس کے بجائے آپ مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں رہیں۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اکثر خیالات اور زرخیز چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں ان کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انہیں صحیح جگہ تلاش کر رہے ہیں
اپنے آپ کو بے داغ کم ہونے کی اجازت دیں
اس پر قائم رہیں کہ غیر حقیقت پسندانہ، زیادہ توقعات اور خود کو مار کر جو آپ کرنا چاہتے ہیں توہ وہ اچھا نہیں ہے یاد رکھیں یہ انسان کی غلطی ہے۔
ٹھیک سے نیند
بے خوابی پر قابو پانے کیلئے ایک شیڈول مقرر کریں نیند کا شیڈول بنانے کے بعد اس پر سختی سے عمل کریں بستر پر جانے اور اٹھنے کے وقت پر روزانہ عمل کریں۔ رات کی اچھی نیند مزاج کو مستحکم بنانے کیلے بہترین ہے۔
(بشکریہ ایچ ٹی وی)
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *