علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Health-camp
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ اور مرکز برائے مسلسل و تعلیم بالغاں و توسیع نے غیرسرکاری تنظیم کے اشتراک سے شہر کے مضافات میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں دو سو سے زائد مقامی افراد نے اپنی طبی جانچ کرائی۔ انھیں مفت میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ پروفیسر محمد گلریز نے طبی کیمپ کا افتتاح کیا جس میں میڈیکل کالج کے ڈاکٹر نوین کمار، ڈاکٹر سلیم محمد خاں، ڈاکٹر یاسر زبیر، ڈاکٹر تازین شمشاد، ڈاکٹر محمد باسط علی، ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر شارق اعظم اور ڈاکٹر شامل مسعود نے لوگوں کو دیکھا اور ان کی جانچ کرکے انھیں دوائیں تجویز کیں ۔
ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر عائشہ منیرہ رشید ، ڈاکٹر شمیم اختر اور محترمہ مشرف جہاں اور دیگر اساتذہ اس موقع پر موجود تھے جنھوں نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔ کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر نے کہا کہ طبی کیمپوں سے عام لوگوں تک صحت خدمات کی رسائی ہوتی ہے۔ پروفیسر نجم خلیق، پروفیسر ایم اطہر انصاری، ڈاکٹر سلمان خلیل، ڈاکٹر صبوحی افضل، ڈاکٹر سائزہ مہناز، ڈاکٹر علی جعفر عابدی اور ڈاکٹر عرفی نے کیمپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔ دیہی صحت تربیتی مرکز کی ممبر انچارج ڈاکٹر عظمیٰ ارم اور ڈاکٹر تبسم نواب نے تعاون کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *